مئی 24, 2020
  • Home
  • فیچرز
  • ماضی کی مشہور اداکارائیں کس حال میں زندگی گزار رہی ہیں۔ رپورٹ

ماضی کی مشہور اداکارائیں کس حال میں زندگی گزار رہی ہیں۔ رپورٹ

By on مئی 5, 2020 0 197 Views

پاکستانی فلم گھونگٹ جس نے بھی دیکھی ہوگی وہ عندلیب کو جانتا ہے۔ لالی وڈ کی ور اسٹائل اداکارہ اپنے اسٹائل کے علاوہ اداکاری کے لئے بھی مشہور تھی۔ اس کی پہلی فلم گھونگٹ ہی ہٹ ہوئی اور اس کے دہلیز پر فلموں کی لائن لگ گئی۔مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا، عندلیب کا تعلق لو فیملی سے تھا اور قسمت سے ہی وہ فلم انڈسٹری میں قدم جما پائی تھی، اس کے ماضی کا دوست حنیف گھمن عندلیب سےشادی کرنا چاہتا تھا مگر عندلیب کی دنیا اب کچھ اور تھی، اس نے گھمن سے ناطا توڑ لیا اور گھمن نے طیش میں آ کر عندلیب کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔ یوں عندلیب کا فلمی کئیرئیر تو ختم ہوا ہی ساتھ ہی اس کی زندگی بھی برباد ہوگئی۔ عندلیب نے بعد میں بہت علاج کرایا مگر اس کا چہرہ جھلسا ہواہی رہا، ہم نے اس کی کھوج لگائی تو وہ اب دبئی میں رہتی ہے اور معمولی ملازمت کرتی ہے۔ عندلیب نےشادی بھی کرلی ہے اور اس کا شوہر بھی دبئی میں ہی ملازمت کرتا ہےمگر وہ حنیف گھمن نہیں۔

فلمی ہیروئن بازغہ بھی سب کو اب تک یاد ہوگی۔ اس نے کئی فلموں میں کام کیا اور نام بنایا، پھر اس کی شادی معروف گلوکار عطااللہ خان عیسی خیلوی سے ہوگئی اور اس کے بعد کبھی کسی نے بازغہ کا نام سنا نا تصویر دیکھی۔کہا جاتا ہے وہ باپردہ زندگی گزار رہی ہے۔

نوئے کی دہائی میں ایک اور مشہور نام ستارہ تھا، یہ گلوکارہ شمسہ کنول کی بہن تھیں اور تعلق سوات  سے تھا،خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ستارہ کی اداکاری بھی کمال کی تھی، انہوں نے کئی پشتو اور اردو فلموں میں کام کیا، اسی دوران ان کی دوستی ایکشن ماسٹر پپو سےہوئی اور دونوں نےشادی کا فیصلہ کرلیا، پپو کو ستارہ کا فلموں  میں کام کرناپسند نہیں تھا، یوں ستارہ نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی کرلی مگر قسمت اس پر مہربان نا تھی، ایک برس بعد ہی پپو کو قتل کردیا گیا اور ستارہ بیوہ ہوگئی۔ مگر ستارہ نے اپنے مقتول شوہر کی لاج رکھی اور پلٹ کر فلمی دنیا میں نہیں آئی نا ہی شادی کی، بلکہ وہ اب بھی لاہور میں باپردہ زندگی گزاررہی ہے۔

نوئے کی ہی دہائی میں روبی نیازی نامی ایک ہیروئن نےبھی دھوم مچا رکھی تھی، مستانہ ماہی، جادو نگری اور مسٹر چار سو بیس کس کو یاد نہیں، ان فلموں نے ہر طرف آگ لگا رکھی تھی۔اور انکی ہیروئن تھیں روبی نیازی۔ پھر اچانک ہی وہ غائب ہوگئیں اور کسی کو علم نہین ہوا کہ وہ کہاں گئیں۔ ہم نےجب تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ انہوں نےکراچی کے ایک تاجر سے شادی کرلی تھی مگر ان کے شوہر جلد ہی انتقال کرگئے، روبی اب بھی کراچی میں اپنی بیٹی کےہمراہ گوشہ نشینی اور باپردہ زندگی گزار رہی ہیں۔

سیما رضوی بھی سب کو یاد ہوں گی۔ میوزیشن، گلوکارہ اور ادکارہ، انہوں نے معین اختر کی فلم مسٹر کے ٹو میں بھی کام کیا تھا، انتہائی خوبصورت تھیں لیکن آواز میں بھی جادو تھا،پھر وہ انڈسٹری چھوڑ کر اچانک غائب ہوگئیں، معلوم ہوا ہے کہ وہ  لندن چلی گئی تھیں اور وہاں خاموشی سے زندگی کے دن پورے کررہی ہیں۔

مسٹر چار سو بیس اور مسٹر ٹربل سم جیسی فلموں نے شہرت پانے والی شکیلہ قریشی کی شادی مشہور عمر شریف سے ہوئی تھی مگر دونوں میں نبھ نا سکی اور جلد ہی طلاق ہوگئی۔ شکیلہ کا دل کیا ٹوٹا انہوں نے انڈسٹری ہی چھوڑ دی اور پھر کبھی کسی کو انکا علم نہیں ہوسکا کہ کہاں گئیں۔

Facebook Comments
Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے